ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برسلز میں کار بم دھماکہ

برسلز میں کار بم دھماکہ

Tue, 30 Aug 2016 12:08:16    S.O. News Service

برسلز،29؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آج علی الصبح ایک کار بم دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ مقامی براڈ کاسٹر آر ٹی ایل نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا شہر کے شمال میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کریمینالوجی کی عمارت کے باہر ہوا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق رات تین بجے جب یہ دھماکا ہوا تو یہ عمارت خالی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت کے ایک حصے کو آگ لگ گئی۔ ایک یا ایک سے زائد حملہ آور اس گاڑی میں سوار تھے جس نے اس عمارت کی گرد باڑ یا رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اس کے احاطے میں گُھس کردھماکہ کیا۔
 


Share: